• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقف املاک بورڈ ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی، کفایت شعاری کیلئے بڑا اقدام

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نےمحکمہ میں ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی، شفافیت فروغ اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال کےنئے SOPs جاری کردیے ۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آپریشنل ڈیوٹی کے علاوہ استعمال ہونے والی 14سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کی طرف سے جاری SOPs کے تحت چھٹیوں کے دوران سرکاری گاڑی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،سرکاری گاڑیاں صرف متعلقہ شہر کی حدود میں استعمال کی جا سکیں گی، جبکہ شہر سے باہر نجی استعمال کی صورت میں چیئرمین سے پیشگی اجازت لینا لازم ہوگا اور 7.5 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید