اسلام آباد( جنگ نیوز)IMF نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے مزید شرائط عائد کردیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کیلئے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر پروگرام کے تحت مزید سخت نگرانی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے جدید نظام متعارف کرانے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ آئی ایم ایف نے رسک بیسڈ آڈٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دے دی۔