• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کی قسط، نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( جنگ نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کے لیے نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سال بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا ہدف حاصل کرے گا۔ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نجکاری کی اوّلین فہرست میں شامل ہیں۔فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری میں مالیاتی مشیر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید