اسلام آباد (ساجد چوہدری )عیدالفطر پر ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، اسپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو آج لائسنس جاری ہونگے ، لائسنسوں کے اجراء کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی ، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ فائیو جی اسپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کی قیادت کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان ، ممبر پی ٹی اے فنانس محمد نوید اور ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر سمیت دیگر حکام تقریب میں شریک ہوں گے۔