• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کب ہوگی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)عید الفطر کب ہوگی ؟شوال 1447ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات بمطابق29 رمضان المبارک زیر صدارت چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مو لانا سید عبد الخبیر آزاد کوہسار بلاک وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کا نمائندہ شریک ہوگا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔ سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ چاند آج نظر نہیں آئے گا۔سعودی عرب میں بھی آج 30واں روزہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید