اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے اور دیگر پوسٹیں چھوڑ کرفرار ہوگئے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ۔