• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائم منسٹر رمضان پیکیج، 89 فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کر دی گئیں

اسلام آباد ( رانا غلام قادر/ نیو زرپورٹر)پرائم منسٹر رمضان پیکیج 2026تحت 89فیصد مستحق افراد کو ادائیگیاں کر دی گئیں ،اب تک 1,955,620 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنزمکمل ، 9999 ہیلپ لائین پر صارفین کی جانب سے 1.7 ملین کالز موصول ہوئیں ، پروگرام کے 2.7 ملین SMS بھیجے گئے۔وزیراعظم نےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں سوشل پروٹیکشن والٹس کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے رمضان پیکج، 2026 کے تحت مستحقین کو رقوم کی شفاف طریقے سے فراہمی پر تمام متعلقہ اداروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، پی ایم رمضان ریلیف پیکج 2026 کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹس ملک میں ڈیجیٹل نظام میں صنفی تقسیم کم کرنے میں انتہائی کارگر ثابت ہوا ۔یہ بات وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2026 کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کودی گئی بریفنگ میں بتائی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید