واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول انتہائی اہم دورہ چین اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے اہم دورے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔