اسلام آ باد (رانا غلام قادر) سر کاری ملازمین کیلئے اہم خبر ہےکہ عید الفطر کے بعد سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار کیا ہوں گے؟وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نئے اوقاتِ کار فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ نماز و لنچ کا وقفہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا، اسی طرح ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جن میں نماز و لنچ کا وقفہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہو گا۔