• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو بڑا دھچکا، عدالت کا وائس آف امریکا کی تمام سرگرمیاں بحال کرنیکا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کو بڑا،دھچکا، عدالت کا وائس آف امریکہ کی تمام خبری سرگرمیاں بحال کرنیکا حکم، ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کالعدم قرار، ایک ہزار سے زائد ملازمین کو 23مارچ تک کام پر واپس آنے کی ہدایت، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے صدر کی انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکہ کو بند کرنے کی تقریباً تمام کوششوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ادارے کو مکمل طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج روئس سی لیمبرتھ نے فیصلے میں کہا کہ کانگریس کے قوانین کے تحت اس ادارے کو دنیا بھر میں مختلف خطوں میں خبری خدمات جاری رکھنا لازم ہے۔
اہم خبریں سے مزید