اسلام آباد ( طاہر خلیل ) خارجہ تعلقات امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ 5ماہ قبل ڈنر ملاقات میں علی لاریجانی سیکورٹی خدشات کا اعتراف کیا تھا، ایران کا سسٹم مضبوط ہے، جو افراد کے آنے جانے پر انحصار نہیں کرتا بلکہ اداروں کی مضبوطی اور عوامی مقبولیت اس سسٹم کی حقیقی طاقت ہے ، ایرانی نیشنل سیکورٹی چیف علی لاریجانی مرحوم کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے "جنگ "سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ علی لاریجانی ایک طلسماتی شخصیت تھے ، ایران کے وزیر اطلاعات ،سپیکر مجلس ( پارلیمان ) ،خارجہ تعلقات اور نیوکلیئر کے بہترین ڈائیلاگر کی حیثیت سے میری ملاقاتیں زندگی کا بہترین سرمایہ اور اثاثہ ہیں ، ان سے آخری ملاقات 5 ماہ قبل نومبر 2025 میں اس وقت ہوئی جب وہ پاکستان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد آئے تھے ۔