ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھرنے کہاہے کہ قرآن پاک کی تلاوت سے دلوں کو سکون ملتا ہے اور رحمتوں، برکتوں کا نزول ہوتا ہے، قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی امت مسلمہ کی ترقی وکامیابی کا راز پوشیدہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تاسیس و ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر نے مزید کہا کہ مدارس میں سکولنگ سسٹم کو فروغ دینے کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیے، دینی ودنیاوی تعلیمات کے ذریعے ہی ملک کو سازشوں سے پاک اور اسلام وملک دشمن فتنوں کو زمین میں دفن کیا جاسکتا ہے۔