ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں عید الفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی کڑی مانیٹرنگ کا نظام نافذ کر دیا،ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن نثار کی سربراہی میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،سیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق عید الفطر کے پیش نظر خصوصی چیکنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو بس سٹینڈز، ویگن اڈوں اور مختلف روٹس پر مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں،گزشتہ 16 روز کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ نے 1308 گاڑیوں کی چیکنگ کی، جن میں سے 204 گاڑیاں اوورچارجنگ میں ملوث پائی گئیں۔