ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، جعلی کرنسی کی خریدوفروخت اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے والا گروہ سرگرم، پولیس نے تاجروں کی نشاندہی پر خاتون سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر جعلی کرنسی برآمد کر لی، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، بستی ملوک پولیس نے ملزم شاہ زیب عرف شیبو سے 54لیٹر شراب ،ملزم رحمان خان سے 52لیٹر شراب، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم مہنگا سے 1105گرام ہیروئن، ملزم انصر سے 10لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم حق نواز سے 10لیٹر شراب، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے 7لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم احمد سے 20لیٹر شراب اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم وقاص سے 1100گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، شہری کی رقم چوری کرکے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، بغیر اجازت و ادائیگی پلاٹ کو کمرشل استعمال کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قطب پور پولیس نے آوارہ کتو ں کی تلفی کیلئے پہنچنے والی ٹیم پر حملے اور تشدد کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیے جبکہ صدر پولیس نے 10سالہ بچہ سے نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔