• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے 20سے زائد ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹسز دینے کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے 20سے زائد ایس ڈی اوز کو شوکاز نوٹسز دینے کے احکامات جاری کر دیے، شوکاز نوٹسز ماہانہ لائن لاسز کی شرح میں اضافے پر ممتازآباد/شجاع آباد/خانیوال ڈویژنوں، ساہیوال اور روجھان ڈی جی خان کے ایس ڈی اوز کوجاری کئے گئے ہیں،ممتاز آباد اور شجاع آباد ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ لائن لاسز میں اضافے کی وجوہات اور وضاحت طلب کی جائے،سکندرآباد کے ایس ڈی او کو شوکاز نوٹس میں فروری2026ء تک ہونے والے مالی نقصان کی مکمل تفصیل طلب کی گئی ہے، مقررہ بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہونے والے ایس ڈی اوز اور ایکسین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ریجن بھر کے آپریشنل افسران کے ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
ملتان سے مزید