• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں نعیم سے دو ڈاکو13ہزار روپے، موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ قطب پور اور ممتاز آباد کے علاقے میں جنید اور کلیم اسلم کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مشاہد نور سے ڈاکووں نے 30ہزار لوٹ لیے،شاہ رکن عالم کے علاقے میں رستم سے موبائل فون چھن گیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ذیشان سے ڈاکو 80ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محبوب کا پمپ،بستی ملوک کے علاقے میں عابد محمود کی نقدی و زیورات، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ناظم حسین کا گیس میٹر، عرفان کا سامان، محمد عمران کی موٹرسائیکل، سٹی جلالپور کے علاقے میں حسین الرحمٰنکا سامان، صدر جلالپور کے علاقے میں مختیار کا پمپ، نذیر احمد کا سامان، نیو ملتان کے علاقے میں سکینہ بیگم کی نقدیاور طلائی بالیاں، شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمود اقبال، سیتل ماڑی کے علاقے میں ولید حسین کے موبائل فونز، آصف کی نقدی، لوہاری گیٹ کے علاقے میں یعقوب کا موبائل فون، بدھلہ سنت کے علاقے میں رشید احمد کا میٹر بجلی، گلگشت کے علاقے میں پروین مائی کا موبائل فون،مشتاق ،شعیب کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں وقاص کی گائے، معز الدین کوتوالی کے علاقے میں جنید، طلحہ کی موٹرسائیکلیں، قادر پورراں کے علاقے میں عبدالکریم کے موبائل فونز، کینٹ کے علاقے میں کاشف خان کا موبائل فون، جلیل آباد کے علاقے میں یوسف کا کیمرہ، چہلیک کے علاقے میں عبدالسمیع، طیب شاہ شمس کے علاقے میں عبدالوحید کے موبائل فونز اور اسامہ جمیل کا سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید