ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں ملازمین کو بونس نہ ملا، ایمپلائز یونین تنقید کی زدمیں آگئی، بتایاگیا ہے کہ ماہِ رمضان کے آخری عشرے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں تاخیرسے ادا کی گئیں، ملازمین کو منگل کی شام کو تنخواہیں ملیں مگر ریٹائرڈ افراد کو پنشن نہ مل سکی، اسی طرح بونس ادا نہ کیے جانے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے جس کے باعث ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے عہدیداروں پر بھی ملازمین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ممکنہ بونس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ عیدالفطر سے قبل اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔