ملتان (سٹاف رپورٹر) درگاہ حضرت سخی نوابکی جامع مسجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب تراویح کے دوران قرآن مجید کا ختم کیا گیا، اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لیے ہدایت، رہنمائی اور نجات کا مکمل ضابطہ حیات ہے، ماہرمضان المبارک قرآنمجید سے خصوصی تعلق مضبوط کرنے کا مہینہ ہے،ان کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ہم قرآن کی تعلیمات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں نافذ کریں تو معاشرے میں محبت، رواداری، اخوت اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔