• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم چمن اقبال سے 30لیٹر شراب ،بستی ملوک پولیس نے ملزم وزیر خان سے 10لیٹر شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شجاعت سے 20لیٹر شراب ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم امجد پرویز سے 120لیٹر شراب اور 180لیٹر لہن، کپ پولیس نے ملزم سرفراز سے 5لیٹر شراب اور مظفر آباد پولیس نے ملزم اظہر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے فائرنگ کے مختلف واقعات میں شہریوں کو زخمی کرنے کے الزام میں8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے شہری کا رقبہ تہس نہس کرنے اور مارپیٹ کرتے ہوئے کلہاڑی کے وار سے دوشیزہ کو زخمی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ نیوملتان کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں پتنگیں برآمد،پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ کینٹ پولیس نے خاتون سے بدفعلی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے شہری کی گاڑی لیکر فرار ہونے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بستی ملوک پولیس نے جعلی اقرار نامہ تیار کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ شاہ شمس پولیس نے فیملی سے لڑائی جھگڑا کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ محافظ سکواڈ ٹیم نے تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ میں سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص سے 1عددپسٹل 30 بور مع گولیاں برآمدکرکے ملزم کو تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس کے حوالے کر دیا ۔
ملتان سے مزید