ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرک امتحانات کے دوران سکیورٹی اور امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کا اعلان کردیاگیا بتایاگیاہے کہ رواں سال میٹرک امتحانات 27 مارچ سے باقاعدہ آغاز ہوں گے امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کی موقع پر گرفتاری اور مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ امتحانی میٹریل غائب کرنے والے کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اساتذہ کی جانب سے نقل کروانے پر آئندہ امتحانات میں پابندی لگائی جائے گی۔تمام امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور دفعہ 144 نافذ کی جائے گی مزید برآں، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی ۔