ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں عمران سے چار مسلح افراد نقدی، موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں اسد سے دو ڈاکو موبائل فون لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عدنان سے ڈاکوؤںنے 7ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں شہزاد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں فیاض حسین سے جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین لیے گئے جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبدالوحید سے9ہزار، امجد سے1لاکھ 30ہزار، عثمان کی موٹرسائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں عباس کی موٹرسائیکل، علی رضا کا میٹر بجلی، صدر کے علاقے میں فیاض کی بیٹری، قادر پورراں کے علاقے میں یاسین کے مویشی، شعبان کی بھینس، نیو ملتان کے علاقے میں فرحان مصطفیٰ کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں اللہ دتہ کی موٹرسائیکل، دہلی گیٹ کے علاقے میں تیمور اشفاق کا موبائل فون، حرم گیٹ کے علاقے میں عمر وقاص کا سامان، کپ کے علاقے میںمنصور خان کا موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے میں دلشاد حسین کا سامان، ناظم حسین کی موٹرسائیکل، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں عامر جاوید کے بکرے، راجہ رام کے علاقے میں سعید احمد کا بکرا، سٹی جلالپور کے علاقے میں وسیم، کینٹ کے علاقے میں عمر ، نعیم عباس کے موبائل فونز،محمد علی کا بکرا، چہلیک کے علاقے میں سعود کا موبائل فون، ہاشم کی موٹرسائیکل، احسن شاہد کی موٹر سائیکل،مظفر آباد کے علاقے میں طلحہ، شاہ شمس کے علاقے میں ناصرہ بی بی کے موبائل فونز، فیاض حسین کی موٹر سائیکل اور ممتاز آباد کے علاقے میں یونس کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔