• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات ، تعلیمی بورڈ ملتان کےڈپٹی کنٹرولر امتحانات کیخلاف انکوائری شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)کرپشن کے الزامات پرکمشنر ملتان کے حکم پر تعلیمی بورڈ ملتان کےڈپٹی کنٹرولر امتحانات کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی،واضح رہے کہ نٹر برانچ کے ڈپٹی کنٹرولر محمد الیاس رشوت لینے کے الزام میں پہلے معطل تھے اب ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے شہری عمران ملک کی جانب سے کمشنر ملتان کو شکایت کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ محمد الیاس نے ایک نجی شخص وقاص بلوچ کے ذریعے درخواست گزار کی اہلیہ سے بیٹی کی مائیگریشن ملتان بورڈ سے لاہور بورڈ منتقل کروانے کے عوض 65ہزار روپے وصول کیے۔
ملتان سے مزید