• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطرقریب آتے ہی شہر میں گوشت کی مانگ میں اضافہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی شہر میں گوشت کی مانگ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی کینٹ، نیو ملتان،گلگشت، ممتاز آباد، مظفر آباد، قاسم بیلہ، نواں شہر، امیر آباد، حافظ جمال روڈ، چونگی نمبر 14، ایم ڈی اے چوک، سورج میانی اور پل براراں سمیت مختلف علاقوں میں گوشت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مٹن، بیف اور چکن کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا اور دکانوں میں گوشت وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔
ملتان سے مزید