• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر ہمیں صبر،ایثار اور باہمی محبت کا درس دیتی ہے، عبید اللہ گورگیج

کوئٹہ (این این آئی) رکن بلوچستان اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید اللہ گورگیج نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم، بالخصوص اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہےاپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور باہمی محبت کا درس دیتی ہے اور یہ دن ہمیں اختلافات بھلا کر اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور مشترکہ کاوشیں انتہائی ضروری ہیںعید کا یہ بابرکت موقع ہمیں غریبوں، ناداروں اور مستحق افراد کی مدد کرنے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کی ترغیب دیتا ہےتاکہ عید کی حقیقی خوشیاں معاشرے کے ہر فرد تک پہنچ سکیںمیر عبید گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہی ہے اور وہ خود بھی اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید