• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک نظام میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائیگی، مرزا بلال حسن

کوئٹہ( خ ن) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہاہے کہ شہر میں عید کی خریداری کے مراکز اور شاپنگ مال کے حوالے سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے جامع پلان کے تحت 260 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جوکہ اپنے افسران کی نگرانی میں اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں گے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہر میں عوامی سہولیات کے حواے سے کسی کو ٹریفک نظام میں رکاوٹ اور تجاوزات کی اجاز ت نہیں دی جائے گی جبکہ غیر قانونی موٹر سائیکلیں جو کہ سڑکوں پر قائم اور وہ ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہی ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر میں ٹریفک پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ آمد ورفت کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید