• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ریونیو اتھارٹی کااجلاس

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان ریونیواتھارٹی اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے تاکہ مقامی وسائل کے حصول کو مضبوط بنایا جا سکےاس سلسلے میں اجلاس عبداللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے سینئر ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان میں ٹیکس گیپ کے جامع جائزے اور محصولات کی استعداد کی نقشہ سازی پر غور کیا گیااورطے پایا کہ اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ ایشیین ڈویلپمنٹ بنک سے تکنیکی معاونت حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے باضابطہ شعبے پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس بیس کو وسعت دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید