• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے اغوا کی کوششیں باعث تشویش ہیں، وحدت مسلمین

کوئٹہ (آن لائن) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں ہزارہ ہاسنگ سوسائٹی علمدار روڈ پر بعض نامعلوم افراد کی جانب سے بچوں کے اغوا کی کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں بیان میں کہا گیاہے کہ دو روز میں ہزارہ ہاسنگ سوسائٹی میں دو مختلف مقامات پر بچوں کو اغوا کرنے کی کوششں کی گئی اسٹریٹ نمبر 4 سے ایک بچی جبکہ اس سے قبل اسٹریٹ نمبر 7 میں ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی خوش قسمتی سے اغوا کار ناکام رہے تاہم ان واقعات نے اہل علاقہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اگر خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ 
کوئٹہ سے مزید