• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا درج ذیل شیڈول ترتیب دیا ہے چاند رات کوگیس کی فراہمی بند نہیں کی جائے گی پوری رات اور اگلے پورے دن12بجے رات نصف شب تک مسلسل گیس فراہم کی جائے گی عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیانی رات گیس کی فراہمی رات 12بجےنصف شب سے صبح 6بجے تک معطل رہے گی  صبح 6بجے سے رات 12بجے نصف شب تک گیس دستیاب ہوگی عید کے دوسرے اور تیسرے دن کی درمیانی رات گیس کی فراہمی رات 12بجےنصف شب سے صبح 6بجے تک معطل رہے گی صبح 6بجےسے رات رات 12بجےنصف شب تک گیس دستیاب ہوگی عید کے تیسرے دن سے گیس صبح 6بجے سے رات 10بجے تک دستیاب ہوگی اس کے بعد رمضان  المبارک سے پہلے کا گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول بحال ہو جائے گا کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کرنے کو کہاگیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید