کوئٹہ( خ ن)کمشنر /چیئرمین آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن شازیب خان کاکڑ نے کوئٹہ شہر سے بسوں کی روانگی کے اوقات جاری کر دیئے جس کے تحت این 65 سبی ۔ڈیرہ مراد جمالی دوپہر2 بجے سے قبل، این 70 لورالائی ۔ رکھنی صبح 11:45 سے قبل اور این 50 ژوب ۔ دانہ سر صبح 10بجے سے قبل روانہ ہوگی، مقرر شدہ اوقات کی خلاف ورزی پر بس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔