کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر سال دو کروڑ درخت کاٹے جاتے ہیں یہ درخت ایندھن کے طور پر گھروں میں استعمال ہوتے ہیں