کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تمام سینئر ساتھیوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیسید جہانگیرشاہ نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ اپنے چھوٹے موٹے اختلافات سے بالاتر ہوکر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیںسید جہانگیرشاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع اسوقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اگر دشمن نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تواسکومنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔