لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر چاند رات اور عید الفطر کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ چاند رات اور عیدالفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور اضافی نفری تعینات ہو گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹوں اور اہم مقامات پر لیڈی پولیس سمیت 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت میں 05 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ عید الفطر پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 29 ہزار عید اجتماعات کیلئے 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ عیدالفطر پر صوبائی دارالحکومت میں 10 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔