• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں ڈاکوؤں کا عید مشن، شہریوں سے لاکھوں روپے ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوروں ڈاکوؤں کا عید مشن جاری، مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ میں ثمر علی سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، چوہنگ میں دلاور حسین سے 3 لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں رضا احمد سے2لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں خیام عباس سے2لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ ہنجروال میں نواز شریف سے 2 لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ادھر گڑھی شاہو میں آصف سے اور سندر میں وقاص سے گاڑیاں چوری ہو گئیں جبکہ ملت پارک میں عمران، گارڈن ٹاؤن میں ساجد اور لاری اڈا میں کامران سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
لاہور سے مزید