• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے صدرغزہ کے مہاجرین کےساتھ عید منانے قاہرہ مصر پہنچ گئے

لاہور ( پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے مسلسل تیسرے سال مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ کے یتیم بچوں اور مہاجرین کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی ظہرانہ میں شرکت کریں گے، یتیم بچوں کو عیدی اور عید کے تحائف دیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
لاہور سے مزید