لاہور(خصوصی نمائندہ)عیدالفطر کے موقع پر جنرل ہسپتال کے طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کھانے پینے میں اعتدال اختیار کریں اور صحت مند طرزِ زندگی کو اپنائیں۔ ماہرین کے مطابق اس لیے عید پر اچانک مرغن اور بھاری غذاؤں کا زیادہ استعمال نظامِ انہضام کو متاثر کر سکتا ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود اور کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے کہا ہے کہ مٹھائیوں اور چکنائی سے بھرپور اشیاء کا زیادہ استعمال بدہضمی، تیزابیت اور دیگر طبی مسائل کو جنم دیتا ہے۔