• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے،شافع حسین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبر نگار) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے نے ادارے کے منتظمین سے ملاقات کی اور یہاں جاری تدریسی سرگرمیوں پر گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں اور خدمات کو سراہا۔ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے اتحاد،اخوت،برداشت اور صبر وتحمل کے جذبات کے فروغ کیلئے علماء کا کلیدی کردار ہے۔ 
لاہور سے مزید