• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مربوط سکیورٹی نظام اور جدید سمارٹ کیمرا نیٹ ورک کی مدد سے موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو سرگودھا میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق سمارٹ سیف سٹی سرگودھا کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے جدید کیمروں کے ذریعے چوری شدہ موٹر سائیکل کی فوری نشاندہی کی۔
لاہور سے مزید