• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا آپریشن،15ہزار کلو ناقص میونیز تلف ،مقدمہ درج

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ آپریشن، 15ہزار کلو ناقص میونیز تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق 5یونٹس پر چھاپے مارے گئے اور 2یونٹ بند کر کے 3کو 1لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی چائنہ سکیم، اقبال ٹاؤن، سبزازار اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کی اور تلف کردہ ناقص میونیز فروخت کے لیے تیار رکھی پائی گئی، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب سلمی بٹ کے حکم پر صحت دشمنوں کا تعاقب کیا جارہا ہے اطلاع دیں۔
لاہور سے مزید