• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ فطر عدل و انصاف اور فراخ دلی سے ادا کریں،جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ صدقہ فطر کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک بنانا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر پورے عدل و انصاف اور فراخ دلی کے ساتھ ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کے موقع پر محرومی کا شکار نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔
لاہور سے مزید