• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا 40 ایرانی ڈرونز تباہ کرنے کا انکشاف

تصویر، برطانوی میڈیا
تصویر، برطانوی میڈیا

مشرق وسطی میں جاری اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران برطانوی پائلٹوں اور بندوق بردار اسکواڈ کی جانب سے ابتک 40 سے زائد ایرانی ڈرونز کو تباہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے وزیر ال کارنس نے چونکا دینے والے اعداد و شمار کا اس وقت انکشاف کیا، جب انہوں نے راف اور رائل نیوی سمیت رائل ائیر فورس کی لاتعداد جانیں بچانے کے حوالے سے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی کی مسلح افواج ایرانی ڈرونز کو نہ مار گراتیں تو بڑی تباہی کا سبب بنتے۔

برطانوی حکام کے مطابق ایرانی روسی حکمت عملی کی عکاسی کر رہے ہیں، دفاعی نظام کو الجھانے کے لیے بڑی تعداد میں ڈرون لانچ کر رہے ہیں، ڈرونز کو مار گرانے کے لیے کون سے ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

تاہم شنید ہے کہ برطانوی ٹیمیں قبرص، شمالی عراق اور خلیجی ریاستوں میں سرگرم رہی ہیں ال کارنس نے کہا کہ ہم خطرناک دور سے گزر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید