• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں فوجی جہاز گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کولمبیا میں فوجی جہاز گر گیا، جہاز میں 121 افراد سوار تھے، ابتدائی طور پر حادثے میں 66 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبین ایئر فورس کا سی-130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں121 افراد سوار تھے جن میں 110 فوجی اور 11 عملے کے ارکان تھے۔

طیارے نے پروکی سرحد کے قریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ طیارہ اُڑان بھرتے وقت رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرا گیا تھا۔

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید