امریکا کی ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، پورٹ آرتھر کی ویلرو رئفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں اتنی شدید تھیں کے قریب موجود گھر لرز اٹھے، آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ رئفائنری میں خام تیل کو ساڑھے چار لاکھ بیرلز روزانہ کی بنیاد پر گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔