• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر 28 فروری سے ابتک 9 ہزار اہداف نشانہ بنائے، سینٹکام

صدر ٹرمپ کے حملے روکنے کے اعلان کے باوجود امریکی سینٹ کام کا حملے جاری رکھنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

سینٹ کام کا کہنا ہےکہ ایران پر 28 فروری سے اب تک 9 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران پر حملوں میں 140 بحری جہازوں کو تباہ کردیا گیا، طے شدہ اہداف کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے نقصانات پورے ہونے تک جنگ نہیں رکے گی۔

محسن رضائی نے کہا کہ اس بار آنکھ کے بدلے سر لیں گے، امریکا کو خطے سے نکلنا ہوگا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید