امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ ہوا، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار تجاویز سُننے پر آمادہ ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران امریکا رابطہ ابھی مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف جنگ بندی تک محدود تجاویز زیر غور نہیں، مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے کہا کہ امریکا، ایران تنازع کے مکمل خاتمے کے لیے ٹھوس معاہدہ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کا نہیں کہا۔
رپورٹ کے مطابق ایران ایسے مناسب معاہدے پر غور کر سکتا ہے جس میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ ہو، معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ لازمی شامل ہونا چاہیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے کہا ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضروری ضمانتیں دینے کو تیار ہے۔ ایران جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال کا حق دار رہے گا۔