• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں ایرانی حملہ، اماراتی کنٹریکٹر کے مارے جانے پر یو اے ای کا بیان آگیا

بحرین میں ایران کی جانب سے کیے گئے حملے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کنٹریکٹر کے مارے جانے کے بعد اماراتی حکام کا بیان سامنے آگیا۔ 

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بحرین میں پیش آنے والے واقعے پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جاری کشیدگی کیلئے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔ 

یو اے ای کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اس حملے میں ایک مراکشی شہری کنٹریکٹر جاں بحق ہوا جو یو اے ای کی مسلح افواج کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں یو اے ای وزارتِ دفاع کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ بحرین کے کئی فوجی بھی متاثر ہوئے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ واقعہ بحرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یو اے ای نے منامہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایران کی جانب سے اس الزام پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید