کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن کوارڈینیٹر وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 وہ دن ہے جب برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے ایک آزاد، خود مختار اسلامی ریاست بنانے کا خواب دیکھایوم پاکستان ہمارے اکابرین کی قربانیوں اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کے عزم کی یاد دلاتا ہےپاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلامی ایٹمی ریاست کے طور پر ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے یہ بات انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سےمسلم ایس ایف کے ڈویژنل صدر برہان شاہ ،کوئٹہ کے صدر عبدالصمد مینگل ،اقلیتی ونگ کے صدر عامر جاوید ، طارق گل سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا جس میں طلباء سمیت ہر طبقے نے اپنا کردار ادا کیا ۔