کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سطح پر امن کے فروغ میں کردار نہایت قابلِ فخر اور قابلِ تحسین ہے۔ حالیہ پیش رفت پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی، مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی واضح مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، جو اس کی سفارتی بصیرت اور امن پسندی کا عکاس ہے۔صوبائی مشیر نے اس اہم کامیابی پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ قیادت اور بروقت اقدامات کے باعث پاکستان عالمی سطح پر ایک مؤثر ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔