کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء سہیل خان آفریدی نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران گزشتہ روز ملک مرزا خان بازئی ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے ملک سہیل بازئی کے والد، رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی کے دادا ملک سیف اللہ بازئی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ نے ملک سیف اللہ خان بازئی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی دعاکی ۔