کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے بی ایس او کے سابق چیئرمین آصف بلوچ ایڈووکیٹ کے لاپتہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان انہوں نے بی ایس او کے سابق چیئرمین آصف بلوچ کے مبینہ لاپتہ کئے جانے کی اطلاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ آصف بلوچ قانون کے پیشے سے وابستہ پیشہ ور وکیل کسی ایسی سرگرمی میں کبھی ملوث نہیں رہا جس سے ریاست خائف ہو۔بیان میں انہوں نے آصف بلوچ ایڈووکیٹ کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔