• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے کل 161 سیاسی جماعتوں میں سے 18 کے انتخابی نشانات روک لئے

اسلام آباد (ممتاز علوی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کل 161 سیاسی جماعتوں میں سے 18 کے انتخابی نشانات روک لیے ہیں۔ ان جماعتوں کو نشانات الاٹ کیے گئے تھے، تاہم بنیادی طور پر لازمی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی یا اپنے کھاتوں کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔دفعات 209 اور 210 کے تحت، کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ سالانہ اپنے کھاتوں کے گوشوارے اور فنڈز کے ذرائع جمع کرائے، اور ساتھ ہی انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے سات دنوں کے اندر ان کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔ پاکستان تحریک انصاف بھی ان جماعتوں میں شامل ہے جن کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تاحال تسلیم کیا جانا یا اس کے برعکس (فیصلہ ہونا) باقی ہے۔

اہم خبریں سے مزید